بریانی Biryani Recipe
:اجزا
،گوشت ایک کلو، باستمی چاول ایک کلو(دھو کو 20 منٹ بھگودیں
، دہی ایک کپ ،ٹماٹر (چوپ کر لیں)تین سے چار عدد
، پیازتین عدد(سلائس کاٹ لیں) لال مرچ پاوٴڈردو کھانے کے چمچ
، لونگیں چھ عدد، سیاہ مرچیں دس عدد، بڑی الائچی دو عدد، دار چینی ایک ٹکڑا،
،جائفل جاوتری پاوٴڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ
، سبزالائچی چھ سے سات عدد، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ہلدی پاوٴڈر ایک چو تھائی چائے کا چمچ
، دھنیا پا وٴڈرایک کھانے کا چمچہ، ہری مرچ پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
، آلو بخارے آٹھ سے دس عدد، زردرنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
، کیوڑہ ایک کھانے کا چمچہ، پودینہ‘ہرادھنیاحسبِ ضرورت، نمک حسبِ ذائقہ، گھی ایک کپ
:تیار کرنے کی ترکیب
دیگچی میں گھی گرم کے کے پیازڈال کر فرائی کریں ، سنہری ہو جائے تو
،گوشت ‘دہی ‘ ٹماٹر‘ لال مرچ پاوٴڈر‘ لونگیں ‘ سیاہ مر چیں‘ بڑی الائچی‘ دارچینی‘جائفل جاوتری پاوٴڈر
‘ زیرہ‘سبز الائچی‘ادرک ‘ لہسن پیسٹ‘ہلدی پاوٴڈر‘دھنیا پاوٴڈر‘ہری مرچ پیسٹ
‘ آلوبخارے اور نمک ڈال کر بھون لیں،گوشت گلانے کے لیے حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں
،دوسری دیگچی میں چاول ‘ 2کھانے کے چمچے نمک ڈال کر 1کنی رکھ کر اُبال لیں
،چاولوں کو چھلنی میں چھان کر ٹھنڈے پانی سے نکال لیں
،دوسری دیگچی کو ہلکا سا چکناکر کے پہلے آدھے گوشت کی تہہ لگائیں
،اس کے اوپر آدھے چاولوں کو پھیلا کر ڈالیں اور زرد رنگ اور کیوڑہ ڈال کر پودینے کے پتے اور ہرا دھنیا ڈالیں
، پھر اس عمل کو دہرائی- 20 منٹ دم پر رکھ دیں
سرونگ ڈش میں نکال کر سلاد کے ساتھ سرو کریں۔


Comments
Post a Comment