Gajar ka Halwa گاجر کا حلوا
:گاجر کا حلوا بنانے کی ترکیب
: اجزاء
( آٹھ افراد کے لیے )
گاجر ڈیڑھ کلو ( کدو کش کر کے پانی کو خشک کر لیں)۔
بادام پستے حسبِ ضرورت( باریک کٹے ہوئے)
اخروٹ چھلے ہوئے آدھی پیالی( باریک کٹے ہوئے)
چھوٹی الائچی آٹھ عدد( باریک کچل لیں)
گھی ایک پیالی
خشک دودھ دو پیالی
چینی ڈیڑھ پیالی
:ترکیب
گاجر وں کا پانی خشک کر لیں اور ٹھنڈاکر لیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں، جب گرم ہو جائے تو الائچی ڈال دیں ، خوشبو آنے لگے اور تو گاجریں ڈال دیں ۔ چمچ چلاتے ہوئے گاجروں کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو دودھ ، چینی اور اخروٹ ڈال دیں اور دوبارہ تیز تیز چمچ چلاتے ہوئے بھونیں ۔ جب گھی الگ ہونے لگے تو حلوہ تیار ہے ۔ اوپر سے میوہ اور کھویا سجا دیں۔ گرم گرم پیش کریں ۔


Comments
Post a Comment