کابلی پلاؤ Kabli Plao Recipe


: اجزا

بناسپتی چاول : 1/2کلو

مٹن : 1/2کلو)سینے کا گوشت )

ادرک /لہسن پیسٹ : 3چائے کے چمچے

تیل : 3/4کپ

 ثابت گرم مصالحہ : 1چائے کا چمچہ

 پیاز (باریک کٹی ہوئی ) : 3عدد

دہی : 1/2کپ 

نمک : حسب ذائقہ 

بادام : 2چائے کے چمچے

اخروٹ : 2چائے کے چمچے

کیوڑہ : 1چائے کا چمچہ

 تیزپات : 2تا3عدد

براؤن پیاز : 1/2کپ 

کشمش دانہ : 5چائے کے چمچے

:ترکیب 

ایک سا س پین میں تما م گوشت ‘نمک (حسب ذائقہ) ‘ادرک /لہسن کا پیسٹ (ایک چائے کا چمچہ )تیزپات کو پانچ گلاس پانی کے ساتھ شامل کردیں اور گوشت کے گلنے تک پکائیں ۔ جب گوشت پک جائے تو ایک الگ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں ۔جب پیاز گلابی ہوجائے تو اس میں ادرک /لہسن کا پیسٹ ڈال کر چمچہ چلادیں ۔ پھر دہی ملا دیں اور کچھ دیر تک پکائیں ۔اس کے بعد مٹن (گوشت ) کو اس مصالحہ میں فرائی کرلیں ۔اس میں یخنی ڈال کر ابال لیں (یخنی کی مقدار چاولوں کے لحاظ سے ناپ لیں ۔ جب ابلنے لگے تو اس میں چاول ملادیں اور دم پر رکھ دیں ۔آخر میں کیوڑہ ملا دیں۔ سر و کرتے وقت براؤن پیاز اور اخروٹ‘ بادام اور کشمش بے دانہ جوکہ تھوڑے سے مکھن میں فرائی شدہ ہوں اوپر چھڑک دیں ۔ اور مہمانوں کی تواضع اس خاص ڈش سے کریں ۔

#kabliplao #plaorecipe #plao #afghaniplao

Comments

Popular Posts