Mazedar Nihari Recipe مذیدار نہاری
نہاری (INGREDIENTS)
بونگ کا گوشت یا چکنا مکس گوشت۔۔۔۔ آدھا کلو
کالی الائچی۔۔۔۔ آٹھا
درک لہسن۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
سوکھا ادرک پاؤڈر۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچے
نمک۔۔.۔ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
سونف۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچ
ہلدی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
پیاز۔۔۔۔ ایک
آٹا۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ
آئل۔۔۔۔ایک کپ
ادرک۔۔۔۔ ایک انچ
ہری مرچ۔۔۔۔ آٹھ
..ہرا دھنیا۔۔
لیموں ۔۔۔۔۔۔۔
ترکیب (Method)
آئل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں ساتھ ہی لہسن،ادرک اور لال مرچ ڈال کر فرائی کریں پھر نمک،ہلدی ڈال کر گوشت ڈال لیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
جب گوشت بھون جائے تو اس میں پانی شامل کریں۔
ململ کے کپڑے میں ادرک کا پاؤڈر،کالی الائچیاں اور سونف ڈال کر باندھ لیں اور اب یہ پوٹلی نہاری میں ڈال دیں اور چالیس سے پچاس منٹ ہلکی آنچ پر پکنےدیں پھر باریک کٹا ادرک،ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ پکا لیں۔
آٹے کو توے پر بھون کر پانی میں گھول لیں اور نہاری میں ڈال دیں گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔
ہرا دھنیہ ، ہری مرچ ، لیموں اور باریک کٹی ہوئی ادرک سے گارنش کر کے کلچے یا بھٹی کی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔


Comments
Post a Comment