کھٹے انڈے کی ریسیپی Khatty Ande

 


کھٹے انڈے 

:اجزاء

بیسن تین کھانے کے چمچ

دہی ایک کپ

چار انڈے یا حسبِ ضرورت

لہسن، ہری مرچ اور ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

ثابت لال مرچ پانچ عدد

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

پانی حسبِ ضرورت 

ہری مرچیں چار سے پانچ عدد 

کری پتہ دس سے پندرہ 

آئل تین کھانے کے چمچ

   :ترکیب

بیسن اور دہی کو ایک کپ پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔

اب ایک پین میں آئل، ثابت لال مرچیں ، زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ۔

اب لہسن ہری مرچ اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور ہلکا سا بھون لیں اور ہلدی ڈال دیں۔

اب اسمیں بیسن دہی کا مکسچر ڈال دیں۔ اور ابال آنے کے بعد اگر بہت زیادہ گاڈھا لگے تو حسبِ ضرورت پانی ڈال کے ابال آنے کے بعد ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں بیس سے پچیس منٹ ۔ 

انڈے ابال کر درمیانے پیس میں کاٹ لیں۔

بیس پچیس منٹ بعد کٹے ہوئے انڈے ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ کےلئے دم پہ رکھدیں۔ 

کڑی پتہ ، ہرا دھنیا سے گارنش کر کے پیش کریں۔

#eggsrecipe

#eggs

#recipes

#recipe

#famousdish

#testydish

#mazedar

Comments

Popular Posts